لاہور: بے قابو بیل کی ہیئر سیلون میں توڑ پھوڑ، ویڈیو وائرل

Jul 19, 2021 | 19:25:PM
لاہور: بے قابو بیل کی ہیئر سیلون میں توڑ پھوڑ، ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)لاہور کے علاقے والٹن میں قربانی کے بیل کا ہیئر سیلون میں  گھسنے کا دلچسپ واقعہ۔ لال رنگ کا قربانی کا بیل بے قابوہوکر ہیئر سیلون میں جا گھسا۔ ہیئر کٹنگ کی غرض سے آنے والے شہریوں کی دوڑیں لگ گئیں۔


تفصیلات کے مطابق والٹن کے علاقے میں قربانی کے ویڑے کا ہیئر سیلون میں گھسنے کا دلچسپ واقعہ پیش آیا۔ قربانی کا  بیل مالک سے بے قابو ہوکر ہیئر سلیون میں جاگھسا تو  سیلون میں بیٹھے گاہکوں میں بھگڈر مچ گئی۔ شہریوں نے بیل پر قابو پانے کی کوششیں کیں مگر  بیل کسی کے قابومیں نہ آیا آخر کار بیل  سیلون کے دروازے توڑتا ہوا باہر نکل گیا۔

 بیل کی ٹکر سے ہیئر سیلون کا شیشے کا دروازہ کرچی کرچی جبکہ ہیئر سیلون کا مالک نقصان پر پریشانی سے دوچار ہوگیا۔ 

یہ بھی پڑھیں: شوہر کی بیوی کو موٹرسائیکل سکھانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل, صارفین کے دل جیت لئے