شوہر کی بیوی کو موٹرسائیکل سکھانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل, صارفین کے دل جیت لئے

Jul 19, 2021 | 18:05:PM
شوہر کی بیوی کو موٹرسائیکل سکھانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل, صارفین کے دل جیت لئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)شوہر کی بیوی کو موٹر سائیکل سکھانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ۔ویڈیو کو ہزاروں لوگ لائکس اور شیئر کر چکے ہیں۔
21 ویں صدی میں داخل ہونے کے باوجود اب بھی ہمیں ایسی خبریں سننے کو ملتی ہیں کہ خواتین کو گھروں سے باہر کام کرنے کیلئے نہیں نکلنے دیا جا رہا، گھروں میں خواتین پر تشدد کیا جا رہا ہے،ایسے میں یہ احساس انتہائی حیرت انگیز محسوس ہوتا ہے کہ ایک شوہر اپنی بیوی کو موٹرسائیکل چلانے کی ترغیب دے رہا ہو۔حال ہی میں ایک کسی صارف نے ایک ویڈیو اپلوڈ کی جس میں شوہر کو اپنی اہلیہ کو موٹرسائیکل چلانے کا طریقہ سکھاتے ہوئے دیکھا گیا۔یہ ویڈیو آتے ساتھ پورے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

عام طور پر ہمارے معاشرے میں خاتون کا موٹرسائیکل چلانا ابھی بھی کچھ طبقات میں غیر مناسب مانا جاتا ہے۔لڑکیوں کا بے باکی سے سڑکوں پر موٹر سائیکل چلانا اکثر لوگوں کو خاصا ناگوار گزرتا ہے۔
یاد رہے کہ حال ہی میں گھوٹکی سے ایک بیٹی کی والد کو موٹرسائیکل پر بٹھانے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔
ایسے ہی اب ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس نے دیکھنے والوں کے دل جیت لئے،وائرل ویڈیو میں مبینہ طور پر شوہر کو اپنی بیوی کو موٹرسائیکل سکھاتے دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو میں تین بچوں کو موٹرسائیکل کے ساتھ ساتھ دوڑتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے،بظاہر بچوں کو بھی اس منظر سے خوب لطف اندوز ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔سوشل میڈیا پر اس جوڑے کو خوب سراہا جا رہا ہے۔ایک صارف نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں نے آج کی سب سے اچھی چیز دیکھی۔ ایک شوہر اپنی بیوی کو موٹرسائیکل چلانے کا طریقہ سکھا رہا تھا جبکہ ان کے چھوٹے بیٹے اپنی ماں کی خوشی منا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  بھارتی اداکارہ دیا مرزا کی ڈانس کرتے ویڈیو وائرل۔۔۔