بنگلادیش: جماعت اسلامی کے ضلعی امیر ابوالہیثم ریلی میں خطاب کے دوران گرکر انتقال کرگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بنگلادیش میں جماعت اسلامی کے ضلعی امیر ابوالہیثم احتجاجی ریلی کے دوران خطاب کرتے ہوئے اچانک بے ہوش ہو کر گر پڑے اور انتقال کرگئے۔
عینی شاہدین کے مطابق دوپہر کے وقت ریلی کے مقام پر تقریر کے دوران ابوالہیثم کی طبیعت اچانک خراب ہوئی اور وہ زمین پر گر گئے۔ انہیں فوری طور پر ضلع شہر کے نجی ہسپتال منان ہارٹ فاؤنڈیشن لے جایا گیا، جہاں شام تقریباً ساڑھے چار بجے ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔
واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے جماعتِ اسلامی کے رہنما شجاع الدین نے کہا کہ میں ان کے بالکل پاس کھڑا تھا جب وہ تقریر کر رہے تھے، وہ میرے ہاتھوں میں گر پڑے۔
ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ابوالہیثم کو جب ہسپتال لایا گیا تو وہ پہلے ہی انتقال کر چکے تھے۔
بنگلادیشی میڈیا کے مطابق یہ ریلی کشٹیا-3 (صدر) حلقے سے جماعتِ اسلامی کے نامزد امیدوار امیر حمزہ کو مبینہ جان سے مارنے کی دھمکیوں کے خلاف آواز احتجاجی طور پر نکالی گئی تھی۔
ریلی کا آغاز دوپہر ساڑھے تین بجے کشٹیا میونسپلٹی سے ہوا، جو این ایس روڈ سے ہوتی ہوئی ایکتارا موڑ تک پہنچی، جہاں ابوالہیثم نے آخری سانس لی۔
یہ بھی پڑھیں:کہاں بادل برسنے اور کہاں برفباری کا امکان؟محکمہ موسمیات نے بتا دیا