کہاں بادل برسنے اور کہاں برفباری کا امکان؟محکمہ موسمیات نے بتا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آج رات ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔تاہم بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پرہلکی بارش /ہلکی برفباری ہو سکتی ہے۔ اس دوران پنجاب اور بالائی سندھ کے میدانی علاقوں میں درمیانی سے شدید دھند کا امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنےکا امکان ہے۔
خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک جبکہ چترال، سوات، دیر ، کوہستان، ایبٹ آباد اور گردونواح میں مطلع ابرآلود رہنےکے علاوہ ہلکی بارش / ہلکی برفباری کا امکان ہے۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ مری، گلیات اور گردو نواح میں موسم شدید سرد اورمطلع جزوی ابرآلودرہنے کا امکان ہے۔ سیالکوٹ، نارووال، جہلم ، گوجرانوالہ، گجرات ،لاہور، شیخوپورہ، اوکاڑہ ، پاکپتن، قصور ، خانیوال،فیصل آباد، ملتان،کوٹ ادو ، بہاولنگر،خانپور اور بہاولپور میں رات اورصبح کے اوقات میں درمیانی سے شدید دھندچھائے رہنے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ماہِ شعبان کا چاند نظر نہیں آیا،شبِ برات کب ہو گی؟ رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کردیا
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سرد رہنے کی توقع ہے۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع۔سکھر،روہڑی، شکارپور، کشمور، شہیدبینظیرآباد،دادو، لاڑکانہ، ٹنڈوجام ، موہنجوداڑو اور جیکب آباد میں صبح/رات کے اوقات میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔
کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش اورہلکی برفباری ہو سکتی ہے ۔
آج کم سے کم درجہ حرارت لہہ منفی08، گوپس منفی06، سکردو منفی05، بگروٹ ، پاڑاچناراور کوئٹہ میں منفی 04ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔
یہ بھی پڑھیں:نامعلوم افراد کی فائرنگ، ٹی وی اورفلموں کے معروف اداکار جاں بحق