ٹی وی وفلم کے نامور اداکار رانا آفتاب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قتل

Jan 19, 2026 | 19:27:PM
ٹی وی وفلم کے نامور اداکار رانا آفتاب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قتل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی)ٹی وی وفلم کے نامور اداکار رانا آفتاب کو نامعلوم افراد نے قتل کردیا، 63سالہ رانا آفتاب  پارک ویو سو سائٹی سے باہر نکلے ہی تھے کہ نامعلوم افراد نے ان کے سینے پر گولیاں ماریں۔ 

لاش پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج کر قانونی کاروائی کا آغاز کردیا گیا ہے، رانا آفتاب کی نماز جنازہ کا اعلان تاحال نہیں ہوا، رانا آفتاب ایکسائز افسر بھی رہے اور چند سال قبل ہی ریٹائرڈ ہوئے۔

رانا آفتاب نے بے شمار ڈراموں اور فلموں میں کام کیا، ان کے مشہور ڈراموں میں  لال آندھی، لاگ، رکھوالا، ایک محبت آزمائش اور دیگر شامل ہیں۔ 

مرحوم اداکار  نے پی ٹی وی کی پنجابی کہانیوں میں بھی بے شمار کردار ادا کیے ، وہ فلموں میں اکثر جج یا وکیل کا کردار کرتے تھے،ان کی یادگار فلموں میں وحشی گجر ، مس اٹلی، میڈیم چارلی،  شیر لاہور اور  قبضہ گروپ شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :آئی فون 18 پرو کی پہلی جھلک سامنے آگئی