ڈانسنگ کوئین مادھوری ڈکشٹ کا ’’گھوڑی پے سوار ‘‘گانے پر ڈانس سوشل میڈیا پر وائرل

Jan 19, 2023 | 22:15:PM
ڈانسنگ کوئین مادھوری ڈکشٹ کا ’’گھوڑی پے سوار ‘‘گانے پر ڈانس سوشل میڈیا پر وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز )بالی ووڈ کی ڈانسنگ کوئین مادھوری ڈکشٹ کا انوشکا شرما کی فلم کے  گانے ’’گھوڑے  پے سوار‘‘ پر  ڈانس کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی نامور اداکار ہ اور ڈانسنگ کوئین ’’مادھوری ڈکشٹ‘‘ مختلف گانوں پر ریلز  بنا کر اپنے انسٹا گرام اکاونٹ پر شیئر  کرتی ہیں،  مادھور ی نے اب  ویرات کوہلی کی بیوی انوشکا شرما کی فلم ’’قلا‘‘ کے گانے  جانے ’’بلمہ گھوڑے پے کیوں سوار ہے ‘‘ کو ریلز بنانے کیلئے منتخب کیا ہے، مختصر ویڈیو میں مادھوری نے اپنے ڈانسنگ سٹیپ اور اپنے چہرے کے تاثرات سے چار چاند لگا دیئے ہیں ۔

مادھوری کی ویڈیو پر ان کے مداح ان کی بہترین اداکاری اور ڈانس کی داد دے رہے ہیں، کسی نے ان کے ڈانس کو انوشکا کے ڈانس سے موازنہ کیا تو کسی نے کہا کہ آپ جو بھی کرتی ہیں بہترین کرتی ہیں ، شاندار ۔

کچھ دن پہلے، مادھوری ڈکشٹ نے وائرل  ہونے والی لڑکی عائشہ کی  "میرا دل یہ پکارے آجا" ڈانس موو و کو بھی کاپی کیا تھا ،  جس پر خود عائشہ نے بھی کمنٹ کیا تھا اور کہا تھا کہ ’’کیوٹ ‘‘

دیگر کیٹیگریز: انٹرٹینمنٹ
ٹیگز: