کیپٹن ریٹائرڈ صفدر 2 مقدمات میں بری 

Jan 19, 2023 | 17:48:PM
کیپٹن ریٹائرڈ صفدر 2 مقدمات میں بری 
کیپشن: کیپٹن ر صفدر، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر اعوان کو دومقدمات میں بری کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق 2018 میں نیب گرفتاری کے خلاف ریلیاں نکالنے پر سٹی پولیس نے دو مقدمات درج کئے تھے ،مقامی قیادت سمیت کیپٹن (ر)صفدر تھانہ وارث خان نیوٹاو¿ن کے مقدمات میں پہلے ہی بری ہو چکے تھے ،کیپٹن (ر)صفدر نے سٹی تھانے کے آخری دو مقدمات میں ضابطہ فوجداری کی دفعہ 249/A کے تحت بریت کی درخواست دائر کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: 21 سے 25 جنوری تک بارشوں کی پیش گوئی
نیب کی جانب سے پیش ہونے والے وکیل کے درخواست بریت پر حتمی دلائل کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کیا تھا ،سول جج عمران اکرم نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے دونوں مقدمات میں کیپٹن (ر)صفدر کو بری کرنے کا حکم سنادیا۔

یہ بھی پڑھیں:سونا پھر سستا ہو گیا