آئی سی سی نے بابر اعظم کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا کپتان مقرر کردیا

Jan 19, 2022 | 16:08:PM
آئی سی سی نے بابراعظم کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف ائیر کا کپتان مقرر کردیا
کیپشن: بابراعظم فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر کا اعلان کر دیا۔

پاکستان کے تین کھلاڑی آئی سی سی کی ٹیم آف دی ایئر میں جگہ بنانے میں کامیاب  ہوگئے، قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم ٹیم آف دی ایئر کے کپتان نامزد،  پاکستانی وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان بھی ٹیم کا حصہ جبکہ شاہین آفریدی بھی ٹی ٹوئنٹی کے 11 بہترین کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کورونا کا خوف۔۔نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ آسٹریلیا ملتوی

انگلینڈ کے جوز بٹلر، سری لنکا کے ہاسارنگا، بنگلہ دیش کے مستفیض الرحمان بھی ٹیم میں شامل،  آسٹریلیا کے مچل مارش اور جوش ہیزل ووڈ بھی ٹیم آف دی ایئر کا حصہ ہیں،  جنوبی افریقہ کے آئیڈن مارکرم، ڈیوڈ ملر اور تبریز شمسی بھی ٹیم میں شامل ہیں، بھارت کا کوئی کھلاڑی ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر کا حصہ نہیں بن سکا۔

 یہ بھی پڑھیں:حکومت کا عوام کو ایک اور تحفہ۔۔ 100 روپے کے لوڈ پر کتنا بیلنس ملے گا؟