کاہنہ۔۔ لیڈی ڈاکٹر دو بیٹیوں اور بیٹے سمیت قتل

Jan 19, 2022 | 09:48:AM
کاہنہ ڈاکٹر اہل خانہ سمیت قتل
کیپشن: کاہنہ میں قتل کی واردات فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24  نیوز) لاہور کے قریب کاہنہ میں  نامعلوم افراد نے گھر میں فائرنگ کر کے 4 افراد کو قتل کر دیا۔ علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

تفصیلات کے مطابق  کاہنہ ایل ڈی اے گول چکر کے قریب گھر سے 4 لاشیں ملی ہیں۔ مقتولین میں خاتون ڈاکٹر، 2 بیٹیاں اور بیٹا شامل ہے۔ خاتون کی ڈاکٹر ناہید کے نام سے شناخت ہوئی، جن کی عمر 45 سال تھی، لڑکے کی عمر 22 سال، لڑکیاں 15 اور 17 سال کی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں:ایک ہفتے میں کتنی چھٹیاں؟ طلبا کی موجیں

مقتولہ کا اپنا گھر تھا، جس میں انہوں نے ایک کلینک بنا رکھا تھا۔ اہل محلہ کے مطابق وہ پچیس سال سے یہاں رہائش پذیر تھے۔

یہ بھی پڑھیں: کمال کی مہارت ۔۔برف پر ’’فگر اسکیٹنگ‘‘لڑکی کی ویڈیو نے دھوم مچا دی

پولیس کے مطابق یہ افراد رات ایک دو بجے کے قریب قتل ہوئے، بڑا بیٹا زین دوسرے گھر سویا ہوا تھا، جس کی وجہ سے بچ گیا۔

پولیس اور فرانزک ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کئے، تمام افراد کو تیس بور بسٹل سے فائرنگ کر کے کے موت کے گھاٹ اتارا گیا۔