علی ظفر کیس میں ملزم کی غیر حاضری پر وارنٹ گرفتاری جا ری

Jan 19, 2021 | 00:50:AM
 علی ظفر کیس میں ملزم کی غیر حاضری پر وارنٹ گرفتاری جا ری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play


 (24نیوز)گلوکار علی ظفر کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے کے کیس میں ملزم علی گل عدا لت حا ضر نہ ہو سکا جس کی بناء پر اس کے وا رنٹ گرفتا ری جا ری ہو گئے ہیں۔
تفصیلا ت کے مطا بق لاہور کی ضلع کچہری میں گلوکار علی ظفر کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے کے کیس کی سماعت ہوئی جس پر جوڈیشل مجسٹریٹ ذوالفقار باری نے سماعت کی۔ اداکارہ عفت عمر، لیناغنی، فریحہ ایوب، حسیم الزمان اور سید فیضان سمیت 5 ملزم عدالت میں پیش ہوئے۔ چالان کے مطابق  عفت عمر،لینا غنی، فریحہ ایوب، علی گل، حسیم الزمان اور سید فیضان رضا ضمانت پر ہیں۔ 
عدالت نے ملزم علی گل کے پیش نہ ہونے پر وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔ عدالت کا میشاشفیع کی حدتک چالان پیش نہ کرنے پرایف آئی اے حکام پر اظہاربرہمی، سماعت 9 فروری تک ملتوی کر دی ۔چالان میں کہا گیا ہے کہ ملزمان نے سوشل میڈیا پر علی ظفر کے خلاف ہتک آمیز پوسٹس لگائیں۔