نیٹ میٹرنگ؛وفاقی وزیرتوانائی نے اہم اعلان کردیا

Feb 19, 2026 | 14:43:PM
 نیٹ میٹرنگ؛وفاقی وزیرتوانائی نے اہم اعلان کردیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر توانائی سرداراویس لغاری نے نیٹ میٹرنگ کی جمع شدہ درخواستوں سے متعلق اہم اعلان کردیا۔
وفاقی وزیرتوانائی نے 8 فروری تک جمع درخواستوں کو پرانے قواعد کے تحت پراسیس کرنے کا حکم دے دیا جس کے بعد  موجودہ درخواستوں سے متعلق ابہام ختم ہوگئے۔ 
وفاقی وزیر نے درخواستوں کے پراسیس میں شفافیت برقرار رکھنے کا حکم دیتے ہوئے بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیوں کو احکامات پر فوری عمل درآمد کی ہدایت کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سونامزید7900روپے مہنگا،فی تولہ اب کتنے کاہوگیا؟
بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے پاس 8 فروری تک 5 ہزار 165 درخواستیں جمع ہیں جن کے تحت 250 میگاواٹ کیپسٹی نیشنل گرڈ میں شامل ہوگی۔