سونامزید7900روپے مہنگا،فی تولہ اب کتنے کاہوگیا؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان)ملک میں فی تولہ سونا مزید 7ہزار900 روپے مہنگاہوگیا۔
مقامی صرافہ مارکیٹ میں ایک تولہ سونا7ہزار900 روپےکے اضافے کے بعد 5 لاکھ 23 ہزار962 روپے کا ہوگیا۔
10گرام سونا 6ہزار773 روپے مہنگاہونے کے بعد 4لاکھ 49 ہزار212 روپے کا ہوگیاہے جبکہ ایک تولہ چاندی 358 روپے اضافے کے ساتھ 8404 روپے پر پہنچ گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:یو اے ای میں پراپرٹی خریدتے وقت یہ 7 غلطیاں ہرگزنہ کریں
واضح رہے کہ گزشتہ روز بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 13ڈالر کے اضافے سے 4ہزار 933ڈالر کی سطح پر آگئی تھی جبکہ ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 1ہزار 300روپے کے اضافے سے 5لاکھ 16ہزار 062روپے کی سطح پر آگئی تھی، اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت 1 ہزار 114روپے بڑھ کر 4لاکھ 42ہزار 439روپے کی سطح پر آگئی تھی۔
گزشتہ روز چاندی کی قیمت میں 32روپے کااضافہ ہواتھاجس کے بعدفی تولہ چاندی 8ہزار 046روپے کی سطح پر آگئی تھی۔