پاکستانی اداکارہ انعم فیاض نے شوبز کی دنیا کو خیرباد کہہ دیا

Feb 19, 2023 | 22:55:PM
پاکستانی اداکارہ انعم فیاض نے شوبز کی دنیا کو خیرباد کہہ دیا
کیپشن: انعم فیاض، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستانی اداکارہ انعم فیاض نے بھی ستاروں کی دنیا کو خیرباد کہہ دیااورباقی زندگی اسلام کی تعلیمات کے مطابق گزارنے کا اعلان کردیا ۔
انسٹاگرام پر جاری اپنے ایک بیان میں انعم فیاض نے کہا کہ سب لوگوں نے ان کے میڈیا کریئر کو بہت زیادہ سپورٹ کیا جس کی وجہ سے ان کیلئے یہ اعلان کرنا کافی مشکل ہے لیکن انہوں نے شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وہ اسلام کے اصولوں کے مطابق زندگی گزاریں گی، وہ سوشل میڈیا پر موجود رہیں گی اور اس بات کو یقینی بنائیں گی کہ ان کے اسلامی لائف سٹائل کی جھلک سوشل میڈیا پر نظر آئے۔


اداکارہ نے مداحوں سے اپیل کی کہ وہ جس سفر پر نکلی ہیں اس کیلئے انہیں دعاو¿ں کی ضرورت ہے، آپ سب کے نہ ختم ہونے والے پیار اور سپورٹ کا شکریہ۔
اداکارہ نے اس اعلان کے بعد اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے وہ تمام تصویریں ہٹا دی ہیں جو ان کے شوبز کریئر کی نمائندگی کرتی ہیں، اب ان کے سوشل میڈیا پر باپردہ، فیملی اور مذہبی تصویریں باقی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: