سونا سستا ہوگیا؛ عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں ریٹ کم
دنیا کے طاقتور ممالک اس وقت سونا جمع کر نے میں مصروف ہیں ،مختلف ممالک اے آئی ٹیکنالوجی میں بھی سونے کا استعمال کر رہے ہیں، سونا ہر آنے والے دن میں مزید مہنگا ہونے کا امکان ہے:ماہرین
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 9ڈالر کی کمی ریکارڈ ہوئی، جس کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 4ہزار 325ڈالر کی سطح پر آ گئی، مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی ایک دن کے وقفے سے آج 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 900روپے کی کمی سے 4لاکھ 54ہزار 862روپے کی سطح پر آگئی جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 772روپے کی کمی سے 3لاکھ 89ہزار 970 روپے کی سطح پر آگئی۔
اسی طرح ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت 52روپے کی کمی سے 6ہزار 848روپے کی سطح پر آگئی جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 44روپے کی کمی سے 5ہزار 871روپے کی سطح پر آگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی درخواست منظور ،عدالت نے حکم دیدیا
دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ سونا ہر آنے والے دن میں مزید مہنگا ہونے کا امکان ہے جس کی وجہ سے سونے کی قیمت اس ماہ کے آخر تک 10 لاکھ فی تولہ تک بھی پہنچ سکتی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ دنیا کے طاقتور ممالک اس وقت سونا جمع کر نے میں مصروف ہیں ، مختلف ممالک اے آئی ٹیکنالوجی اور سولر پینل میں بھی سونے کا استعمال کر رہے ہیں ۔
ماہرین کے مطابق خلا ءمیں جانے والی وہیکلز میں بھی سونے کا استعمال کیا جاتا ہے، سونا سب سے زیادہ ریڈیایشن کو روکنے کےلئے کام کرتا ہے ۔
سونے کو کینسر کے علاج کی ریسرچ میں بھی استعمال کیا جا رہا ہے ۔
ماہرین کے مطابق مستقبل میں سونا ڈالر کی جگہ لے گا اور ڈالر کی تنزلی کا امکان بھی ظاہر کیا ر ہاہے۔