مختلف شہروں میں سردی بڑھ گئی ، بعض مقامات پر بارش کا امکان

Dec 19, 2025 | 09:19:AM
مختلف شہروں میں سردی بڑھ گئی ، بعض مقامات پر بارش کا امکان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی بڑھ گئی، بعض مقامات پر بارش کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق راولپنڈی ، مری، پوٹھوہار ریجن ، لاہور، شیخوپورہ ، سرگودھا، خوشاب، فیصل آباد، گوجرانوالہ، اور گجرات میں بارش کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پولیس پر انڈ ے،پھینک دئیے گئے

اس کے علاوہ چاغی ، نوشکی، پنجگور، کیچ ، گودار ،کوئٹہ ، قلات، مستونگ ، قلعہ سیف اللہ، زیارت، ہرنائی اور ژوب میں بھی  بارش متوقع ہے۔

دوسری جانب سیالکوٹ، نارووال ، شیخوپورہ ،گوجرانوالہ ،بہاولنگر، اوکاڑہ ، ساہیوال، ملتان اور ڈیرہ غازی خان میں دھند چھائی رہے گی جبکہ گجرات، جہلم، فیصل آباد، جھنگ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں اسموگ کا امکان ہے۔