برسلز : زرعی پالیسی کیخلاف کسانوں کا احتجاج، پولیس پر پتھراؤ، انڈے پھینک دئیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )بیلجیم کے دارالحکومت برسلز میں یورپی یونین کی زرعی پالیسی کے خلاف کسانوں نے احتجاج شروع کر دیا۔
کسان مظاہرین سیکڑوں ٹریکٹر لے کر برسلز کی سڑکوں پر نکل آئے جس کے باعث اہم سڑکیں بلاک ہوگئیں۔
مظاہرین نے جلاؤ گھیراؤ کیا، کئی مقامات پر مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں، مظاہرین نے پولیس پر آلو اور انڈے پھینکے، پتھراؤ بھی کیا۔
پولیس نے مظاہرین کو منشتر کرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ کی اور پانی کی توپیں چلائیں، اس دوران کئی مظاہرین کو گرفتار کر لیا گیا۔
LIVE FROM THE FARMERS PROTEST IN BRUSSELS
— Kiera Diss (@KieraDiss) December 18, 2025
European farmers have travelled to Belgium from all over and are making their presence known.
They have set a huge fire of tyres and hay. pic.twitter.com/zzXdTScC6X
کسان یورپی یونین اور جنوبی امریکی ممالک کے تجارتی معاہدے کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں، کسانوں کا کہنا ہے یورپی ممالک میں امریکی اشیا کم قیمت میں دستیاب ہونے سے یورپی کسانوں کو نقصان ہوگا۔