سابق اسپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا ٹریفک حادثے میں زخمی

Dec 19, 2023 | 23:57:PM
سابق اسپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا ٹریفک حادثے میں زخمی
کیپشن: ڈاکٹر فہمیدہ مرزا (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جاوید قائمخانی) کراچی میں سابق اسپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا ٹریفک حادثے میں زخمی ہوگئیں۔

پولیس حکام کے مطابق ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کی گاڑی کو حادثہ ڈی ایچ اے میں درخشان تھانے کی حدود میں خیابان شمشیر پر پیش آیا۔

یہ بھی پڑھیے: راولپنڈی، پولیس اہلکار کو 7 برس بعد بھکاری مافیا سے بازیاب کرا لیا گیا

گاڑیاں ٹکرانے سے گاڑی میں موجود فہمیدہ مرزا شیشے لگنے سے معمولی زخمی ہوئیں جنہیں طبی امداد کیلئے کلفٹن کے نجی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کی حالت بہتر ہے کوئی تشویشناک بات نہیں۔