راولپنڈی، پولیس اہلکار کو 7 برس بعد بھکاری مافیا سے بازیاب کرا لیا گیا

Dec 19, 2023 | 23:44:PM
راولپنڈی، پولیس اہلکار کو 7 برس بعد بھکاری مافیا سے بازیاب کرا لیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ارشاد قریشی) راولپنڈی پولیس نے لاپتہ اہلکار کو 7 برس بعد بازیاب کرالی۔

پولیس حکام کے مطابق راولپنڈی پولیس کا اہلکار مستقیم خالد 2016ء میں لاپتہ ہوا تھا، ایک گینگ نے اغوا کرنے کے بعد اُس کی ٹانگ توڑ دی تھی۔

پولیس حکام کے مطابق اغوا کار گینگ نے پولیس اہلکار مستقیم خالد کو بھیک مانگنے پر مجبور کیا تھا، اغواء کار اپنی نگرانی میں مستقیم خالد سے بھیک منگواتے اور تشدد کرتے تھے۔

راولپنڈی پولیس کے مطابق اغواء کار گینگ پولیس اہلکار کو سندھ لے گیا تھا اور اُسے ذہنی توازن بگڑنے کے باعث راولپنڈی واپس لائے تھے۔

پولیس حکام کے مطابق اطلاع ملنے پر مغوی پولیس اہلکار کو راولپنڈی کے علاقے ڈھیری حسن آباد سے بازیاب کرایا گیا۔

پولیس اہلکار کے اغواء میں ملوث گینگ کی 3 خواتین ارکان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جن کا تعلق اندرون سندھ سے ہے۔

پولیس حکام کے مطابق دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے، مغوی اہلکار مستقیم خالد کے گھر والوں کو بازیابی کی اطلاع دے دی۔

پولیس حکام کے مطابق مستقم خالد 2006ء میں پولیس میں بھرتی ہوا اور 2016ء میں راولپنڈی سے لاپتہ ہوگیا تھا۔

دوسری جانب پولیس نے پولیس اہلکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔ مقدمے میں مریم، سبینہ، امین، زاہد حسین اور واحد کو ملزم نامزد کیا گیا