راولپنڈی: ڈولفن اہلکار کی خاتون کیساتھ زیادتی، مقدمہ درج

Apr 06, 2024 | 22:05:PM
راولپنڈی: ڈولفن اہلکار کی خاتون کیساتھ زیادتی، مقدمہ درج
کیپشن: ڈولفن اہلکار کی خاتون کیساتھ زیادتی، ویڈیوز بھی بنا لیں
سورس: 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فرزانہ صدیق) راولپنڈی میں ڈولفن اہلکار نے خاتون کے ساتھ زیادتی کی، دلخراش واقع کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

راولپنڈی میں تعینات تصور ستی نامی ڈولفن اہلکار خاتون کو مسلسل زیادتی کا نشانہ بناتا رہا، شہزاد ٹاؤن پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا، ڈولفن اہلکار کے خلاف درج مقدمے کے مطابق ملزم تصور ستی متاثرہ خاتون کو شادی سے پہلے اور بعد میں زیادتی کا نشانہ بناتا رہا، ملزم نے کسی کو بتانے کی صورت میں وڈیوز اور تصاویر وائرل کرنے کی دھمکیاں دیں، ملزم نے وڈیوز اور تصاویر وائرل کرنے کی دھمکیاں دیکر 2 لاکھ روپے بھی وصول کیے۔

یہ بھی پڑھیں: مقدمات کی شفافیت کو بہتر بنانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ نے بڑا حکم جاری کر دیا

پولیس نے ڈولفن اہلکار کے خلاف مقدمہ درج کر کے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔