شیخ جعفر خان مندوخیل نے گورنر بلوچستان کے عہدے کا حلف اٹھالیا

May 06, 2024 | 11:54:AM
شیخ جعفر خان مندوخیل نے گورنر بلوچستان کے عہدے کا حلف اٹھالیا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بلوچستان کےنئے نامزد گورنر  شیخ جعفر مندوخیل نے  اپنے منصب کا حلف اٹھا لیا۔

بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جسٹس محمد ہاشم کاکڑ نے گورنر سے عہدے کا حلف لیا،تقریب میں سبکدوش گورنر ملک عبدالولی کاکڑ اور وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی بھی شریک ہوئے۔

اس کے علاوہ تقریب میں صوبائی وزراء، اراکین اسمبلی، سیاسی شخصیات اور حکام نے بھی شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں:خطر ناک وبا،27 بچے جاں بحق

واضح رہے کہ شیخ جعفر خان مندوخیل بلوچستان کے 24 ویں گورنر بن گئے ہیں۔