بانی پی ٹی آئی اور اسد عمر کی بریت کی درخواستوں پر تحریری فیصلہ جاری

Dec 19, 2023 | 16:25:PM
بانی پی ٹی آئی اور اسد عمر کی بریت کی درخواستوں پر تحریری فیصلہ جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نےبانی پی ٹی آئی اور اسد عمر کی کار سرکار میں مداخلت، جلاؤ گھیراؤ، توڑ پھوڑ کے مقدمے میں بریت کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ محمد نوید خان نے بانی پی ٹی آئی اور اسد عمر کی بریت کی درخواستوں پر تحریری فیصلہ جاری کیا،بانی پی ٹی آئی اور اسد عمر کو جرم کی حوصلہ افزائی کے زمرے میں ایف آئی آر میں نامزد کیا گیا،تاہم ایف آئی آر میں حوصلہ افزائی کے ذرائع تحریر نہیں کئے گئے.

یہ بھی پڑھیں:  قیمتوں میں بڑا ردوبدل،موٹرسائیکل کے شوقین افراد کیلئے اہم خبر آ گئی

  تحریری فیصلہ کے مطابق  استغاثہ کی جانب سے کبھی ملزموں کی جائے وقوعہ پر موجودگی کا دعویٰ بھی نہیں کیا گیا،بانی پی ٹی آئی اور اسد عمر کا تعلق جرم سے جوڑنے کیلئے شواہد ناکافی ہیں،جرم کی حوصلہ افزائی کے شواہد نہ ہونے کی بنا پر دونوں ملزمان کیخلاف مقدمہ ثابت نہیں سکا،بانی پی ٹی آئی اور اسد عمر کی بریت کی درخواستیں منظور کی جاتی ہیں،بانی پی ٹی آئی اور اسد عمر کو مقدمے سے بری قرار دیا جاتا ہے۔