پرانی موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ

Dec 19, 2023 | 12:31:PM
 پرانی موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)مہنگائی سے پریشان عوام کو کوئی ریلیف نہ مل سکا،ڈالر کی قدر میں کمی باوجود نئی موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں اضافے کے زیراثر پرانی موٹرسائیکلوں کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق قیمتوں میں اضافے کے باعث سیکنڈ ہینڈ بائیکس کی خرید و فروخت کا کاروبار ٹھنڈا پڑ گیا، پرانی بائیکس کی قیمتوں میں بھی 40 فیصد تک اضافہ ہوگیا جس سے خریدار اور دکاندار دونوں ہی پریشان ہیں،تاجروں کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال 70 سے 75 ہزار روپے میں ملنے والی موٹرسائیکل اب 90 ہزار سے ایک لاکھ تک ہے، موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے کاروبار ٹھپ ہو کر رہ گیا،موٹرسائیکل مہنگی ہونے کی وجہ سے کوئی خریدار بھی نہیں آتا۔

یہ بھی پڑھیں:  پٹرول پھر مہنگا ہو گیا