پارک لین، توشہ خانہ ریفرنس،آصف علی زرداری کو صدارتی استثنیٰ مل گیا

May 11, 2024 | 11:29:AM
پارک لین، توشہ خانہ ریفرنس،آصف علی زرداری کو صدارتی استثنیٰ مل گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حاشر احسن) احتساب عدالت اسلام آباد سے پارک لین اور توشہ خانہ گاڑیوں کے ریفرنس میں صدر مملکت آصف علی زرداری کو صدارتی استثنیٰ مل گیا، صدر مملکت کیخلاف کارروائی روک دی گئی۔

احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے صدر مملکت آصف زرداری کی نیب کیسز میں صدارتی استثنیٰ کی درخواستوں کا تحریری فیصلہ جاری کردیا ،تحریری فیصلے میں کہا گیاہے کہ جب تک آصف علی زرداری صدر مملکت ہیں، ان کے خلاف کیسز کی کارروائی آگے نہیں بڑھ سکتی۔

 آصف علی زرداری کی جانب سے آئین کے آرٹیکل 248 (2) کے تحت درخواست دائر کی گئی، درخواستوں میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ آصف زرداری جب تک صدر مملکت ہیں کیسز کی کرمنل کارروائی جاری نہیں رہ سکتی،فیصلے میں کہا گیاکہ پراسکیوشن کی جانب سے ان درخواستوں پر کوئی بھی اعتراض نہیں کیا گیا اور نہ ہی مخالفت کی گئی، آئین کے آرٹیکل 248 (2) کے تحت صدر مملکت کے خلاف کوئی کیس ہوسکتا اور نہ کوئی کارروائی جاری رہ سکتی، لہذا صدر مملکت آصف علی زرداری کی کیسز سے صدارتی استثنیٰ حاصل کرنے کی درخواستیں منظور کی جاتی ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:   چینی اور روٹی کی سرکاری قیمت مقرر ، نوٹیفکیشن جاری

 دوسری جانب مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے توشہ خانہ گاڑیوں کے ریفرنس میں بریت کی درخواست دائر کررکھی ہے ، احتساب عدالت نے  نوٹس جاری کرتے ہوئے نواز شریف کی درخواست پر دلائل کیلئے 23 مئی کی تاریخ مقرر  کی گئی ہے۔