لاہور: ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار دو افراد جاں بحق

Dec 19, 2023 | 01:19:AM
لاہور: ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار دو افراد جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اسرار خان) لاہور میں پیش آنیوالے افسوس ناک واقعے میں تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار دو افراد جاں بحق جبکہ خاتون شدید زخمی ہوگئی۔

یہ واقعہ صوبائی دارالحکومت لاہور میں قرطبہ چوک کے قریب ایل او ایس کی جانب پیش آیا جہاں تیز رفتار ٹرک نے موٹرسائیکل سواروں کو بری طرح کچل ڈالا، حادثے میں دو افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ خاتون شدید زخمی ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد میں لڑکے نے لڑکی کو قتل کرکے خودکشی کرلی

اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں، جاں بحق ہونیوالوں کی شناخت 35 سالہ قیصر اور 8 سالہ مرتضیٰ کے ناموں سے ہوئی جبکہ 34 سالہ گلناز شدید زخمی ہوئی۔

ریسکیو حکام نے جاں بحق ہونیوالوں کی لاشوں کو پولیس کے حوالے کردیا جبکہ خاتون کو طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کردیا گیا۔