سشمیتا سین کا زید علی کی ویڈیو پر ردعمل سامنے آ گیا

Dec 19, 2021 | 13:51:PM
سشمیتا سین کا رد عمل سامنے آ گیا، فائل فوٹو
کیپشن: سشمیتا سین کا رد عمل سامنے آ گیا، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)رضوان عامر نامی ٹوئٹر صارف نے اس ویڈیو کو شیئر کیا اور ساتھ ہی فلم کے مرکزی کردار شاہ رخ خان، سشمیتا سین اور ڈائریکٹر فرح خان کو ٹیگ کیا۔
 تفصیلات کے مطابق پاکستانی نژاد کینیڈین یوٹیوبر  زید علی کی ویڈیو  پر  بھارتی اداکارہ سشمیتا سین کا ردعمل بھی سامنے آگیا ہے،کچھ روز قبل زید علی نے ساتھیوں کے ہمراہ بالی وڈ فلم ’میں ہوں نا‘ کا یادگار سین دوبارہ تخلیق کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

سشمیتا نے رضوان عامر کے ٹوئٹ پر جواب دیا اور ہیش ٹیگ کا استعمال کرتے ہوئے ویڈیو پر پسندیدگی کا اظہار کیا،اداکارہ نے ہیش ٹیگز میں بہترین کاوش اور تعریف کے قابل لکھا، ساتھ ہی قہقہہ، تالیوں اور دِل والے ایموجیز کا بھی استعمال کیا۔

زید علی نے سشمیتا کے ردعمل کا اسکرین شاٹ اپنی انسٹااسٹوری پر بھی شیئر کیا اور کہا کہ انہیں یہ ویڈیو پسند آئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:    بکا خیل۔پولنگ عملے کو دھمکیاں۔ بلدیاتی انتخابات ملتوی