اڈیالہ جیل میں شوٹنگ کے دوران اصل میں پھانسی پر لٹکتے لٹکتے بچا: سید جبران کاانکشاف

Aug 19, 2025 | 15:35:PM
اڈیالہ جیل میں شوٹنگ کے دوران اصل میں پھانسی پر لٹکتے لٹکتے بچا: سید جبران کاانکشاف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک )پاکستان کے مشہور اداکار سید جبران نے شوٹنگ کے دوران  اصل میں پھانسی پر لٹکنے سے بچ جانے کا انکشاف کیا ہے۔

 ایک انٹرویو  میں سید جبران  نے اعتراف کیاکہ ایک مرتبہ  پھانسی کے سین میں سچ میں پھانسی پر  لٹکنے سے بال بال بچا۔

 سید جبران کے مطابق ’ہماری شوٹنگ کا سین اڈیالہ جیل میں تھا جس کیلئے مجھے پھانسی کا پھندا  پہنا کر تخت پر لے جاکر کھڑا کیا گیا تھا ، اس منظر میں لیور کھینچنے تک کا سین ریکارڈ کیا جانا تھا لیکن شوٹنگ کے دوران نیچے موجود تختے کو زنجیروں سے باندھا گیا تھا تاکہ وہ کھل نہ سکے ۔

  یہ بھی پڑھیں:وسیم اکرم پر بڑا الزام عائد
 اداکار نے بتایا کہ  اس منظر میں میرے چہرے پر سیاہ نقاب تھا، لیور کھینچا گیا لیکن کسی وجہ سے وہ  نہیں چل سکا اور رک گیا  جس کے بعد  ڈائریکٹر نے لیور کھینچنے کا  سین دوبارہ ریکارڈ کرنے کا فیصلہ کیا لیکن  مجھے تختے سے نیچے اتاردیا، میرے نیچے اترتے ہی لیور دوبارہ کھینچا گیا اور تختہ اچانک کھل گیا‘۔

سید جبران نے بتایا کہ ’ اگر میں اس وقت  5 سے 6 سیکنڈ ز بھی  وہی موجود رہتا تو میری جان جاسکتی تھی، یہ لمحہ میری زندگی اور موت کا فاصلہ تھا، واقعے کے بعد مجھ سمیت  ڈائریکٹر  بھی سکتے میں آگئے  اور مجھے فوری طور پر صدقہ دینے کا مشورہ دیا گیا۔