جڑانوالہ: ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت سے حاملہ خاتون جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)جڑانوالہ میں تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال میں ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت سے حاملہ خاتون جاں بحق ہوگئی، ورثا کا الزام ہے کہ ڈاکٹروں نے خون کی کمی کا بہانہ بنا کر ڈیلیوری میں تاخیر کی۔
تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ میں تحصیل ہیڈکوارٹر زہسپتال میں مبینہ غفلت کے باعث ایک حاملہ خاتون جان کی بازی ہار گئی۔
ورثا نے بتایا کہ مرحومہ 35 سالہ نازیہ بی بی کو ڈلیوری کے لیے ہسپتال لایا گیا تھا، تاہم ورثا کا الزام ہے کہ ڈاکٹروں نے خون کی کمی کا بہانہ بنا کر ڈیلیوری میں تاخیر کی۔
شوہرافسرفراز نے ہسپتال کی لاپروائی پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی بیوی اور بچہ اسپتال کی غفلت کے سبب چل بسے۔
یہ بھی پڑھیں:حیدر آباد : ریلوے ٹریک کو دھماکے سے اڑانے کی کوشش ، 3 دہشت گرد گرفتار
ہسپتال ذرائع کا موقف ہے کہ خاتون کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی۔
اسسٹنٹ کمشنر نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایم ایس کو فوری انکوائری کی ہدایت دی اور کہا کہ غفلت برتنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ذمہ داروں کے خلاف مناسب قانونی کارروائی کی جائے گی۔