مصیبت میں یکجہتی پر تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں،مزمل اسلم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) رہنما پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی ) مزمل اسلم نے کہا ہے کہ مصیبت میں یکجہتی کا اظہار کر نے پر تمام لوگوں بشمول وفاقی حکومت و تمام صوبائی کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
24 نیوز ایچ ڈی کے پروگرام ’’گونج مسعود رضا کے ساتھ‘‘ میں بات کرتے ہوئے رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ پختونخوا میں ا ب تک 328 اموات کنفرم ہو چکی ہیں اور مزید اموات کا خدشہ ہے ،ان کا مزید کہنا تھا کہ پاک فوج نے ریلیف کے کام میں اپنے تمام وسائل بروئے کار لائے اور بہت مدد کی،انہوں نے کہا کہ کے پی کی صوبائی حکومت نے بروقت امدادی کارروائیاں شروع کر دیں اور لوگوں میں امدادی چیک تقسیم کیے،ان کا کہنا تھا کہ اگر یہ ثابت کر دیں کہ چیک نہیں ملے تو جو سزا ملے وہ منظورہے۔
پروگرام میں شریک پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما قادر خان مندوخیل نے کہا کہ سیلاب زدہ علاقہ کے لوگوں کا شکوہ ہے کہ ان تک امداد نہیں پہنچی،ان کا کہنا تھا کہ جنگلات کاٹ کر گھر بنائے اس وجہ سے تباہی زیادہ ہوئی۔
پروگرام میں شریک پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما سینیٹر ناصر بٹ نے کہا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں ہر پاکستانی شہری پختونخوا کی عوام کے ساتھ ہے،ان کا کہنا تھا کہ سیلاب کی صورت حال پر سیاست نہیں ہونی چاہیے،انہوں نے کہا کہ یہ اچھی بات ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت دوسری صوبائی حکومتوں کی طرف سے امداد کو قبول کر رہی ہے۔ ان کاکہنا تھا کہ اگر پختونخوا حکومت کی نااہلی ہوئی تو دو تین دن میں سامنے آجائے گی۔
یہ بھی پڑھیں؛ ڈیرہ بگٹی ، بارودی سرنگ دھماکہ میں ایک شخص جاں بحق