زیلنسکی اور ٹرمپ ملاقات،یوکرینی صدر نے پچھلی ناخوشگوار ملاقات والا لباس تبدیل کر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)یوکرین کےصدر زیلنسکی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے لئے وائٹ ہاؤس پہنچ گئے۔صدر ٹرمپ سے ہونیوالی پچھلی ملاقات کے برعکس آج کوٹ میں ملبوس صدر زیلنسکی دیکھنے میں اچھے نظر آ رہے تھے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ اور زیلنسکی میڈیا کے سامنے آئے تو ماحول ان کی گزشتہ ملاقات سے یکسر مختلف نظر آیا جو کہ جھگڑے کی صورت اختیار کرگئی تھی۔حیران کن طور پر یوکرینی صدر زیلنسکی جو یوکرین پر روسی حملے کے بعد سے ہی اپنی افواج سے اظہار یکجہتی کے لیے کوٹ پینٹ کی جگہ فوجی طرز کا لباس زیب تن کرنے لگے ہیں، آج کوٹ پہن کر وائٹ ہاؤس آئے۔وائٹ ہاؤس آمد پر ٹرمپ نے یوکرینی صدر کا استقبال کیا اور اس موقع کی ویڈیو سے بظاہر یہ لگ رہا ہ تھا کہ صدر ٹرمپ نے صدر زیلنسکی کے لباس کی تعریف کی۔ واضح رہےکہ اس سے قبل وائٹ ہاؤس میں ٹرمپ سے گزشتہ ملاقات کے دوران ایک صحافی برائن گلین نے زیلنسکی کے لباس پر تنقید کرتے ہوئے انہیں کہا تھا وہ اس ملک کے سب سے بڑے دفتر میں کوٹ پینٹ پہن کر نہیں آئے، کیا ان کے پاس کوٹ نہیں ہے؟ لیکن آج ہونے والی ملاقات میں برائن گلین نے زیلنسکی سے کہا کہ آج آپ اس سوٹ میں بہت اچھے لگ رہے ہیں۔اس موقع پر صدر ٹرمپ نے بات کاٹتے ہوئے کہا میں نے بھی صدر زیلنسکی سے یہی کہا، پھر ٹرمپ نے صحافی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے صدر زیلنسکی سے کہا کہ یہ وہی ہیں جو گزشتہ ملاقات میں آپ پر حملہ آور ہوئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں:مودی اور پیوٹن کا رابطہ،ٹرمپ سے ہونیوالی ملاقات بارے گفتگو