مودی اور  پیوٹن کا رابطہ،ٹرمپ سے ہونیوالی ملاقات بارے گفتگو

Aug 18, 2025 | 23:16:PM
مودی اور  پیوٹن کا رابطہ،ٹرمپ سے ہونیوالی ملاقات بارے گفتگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان بات چیت، انڈین میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ روسی صدر پیوٹن نے الاسکا میں ٹرمپ سے ہونیوالی ملاقات کے بارے میں بھارتی وزیراعظم کو آگاہ کیا۔ مودی نے ہر تنازع کا پرامن حل اور تعاون پر زور دیا۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق الاسکا میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے بعد روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے وزیر اعظم نریندر مودی سے بات کی۔ اس موقع پر پیوٹن نے بھارتی وزیراعظم مودی کو بتایا کہ ٹرمپ کے ساتھ بات چیت میں کیا ہوا۔ اس بات چیت میں وزیر اعظم مودی نے اس بات کا اعادہ کیا کہ بھارت ہر تنازع کا پرامن اور سفارتی حل چاہتا ہے۔ بھارت بات چیت اور تعاون کے ذریعہ عالمی استحکام کے حق میں ہے اور اس سمت میں ہر کوشش کی حمایت جاری رکھے گا۔رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہےکہ دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعاون سے متعلق کئی امور پر بھی بات چیت کی ہے اور مسلسل رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ وزیراعظم مودی اور صدر پیوٹن نے بھارت اور روس کے درمیان خصوصی اور مراعات یافتہ اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے پر بھی زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں:گرمیوں کی تعطیلات میں توسیع کیوں کی ؟۔۔طالب علم نے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا دیا