شمالی کوریا نے ایک اور بیلسٹک میزائل کا تجربہ کرلیا

Apr 19, 2026 | 19:06:PM
شمالی کوریا نے ایک اور بیلسٹک میزائل کا تجربہ کرلیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )شمالی کوریا نے ایک اور بیلسٹک میزائل کا تجربہ کرلیا،بیلسٹک میزائل مشرقی سمندری کی جانب فائر کیا گیا۔

کورین میڈیا کے مطابق میزائل آج صبح تقریباً 6 بج کر 10 منٹ پر مشرقی ساحلی شہر سنپو کے قریب سے داغے گئے،یہ 8 اپریل کے بعدشمالی کوریا کا نیا میزائل تجربہ ہے،دوسری جانب جنوبی کوریا کے صدارتی دفتر نے ہنگامی سیکیورٹی اجلاس بھی طلب کیا۔

شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے واضح کیا تھا کہ انکا ملک جوہری طاقت کے طور پر اپنی حیثیت کبھی ترک نہیں کرے گا، خیال رہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے تحت شمالی کوریا کے میزائل پروگرام پر پابندی عائد ہے۔

یہ بھی پڑھیں :امریکی ایڈوانس سیکیورٹی ٹیم کے 6 خصوصی طیارے پاکستان پہنچ گئے