نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف سے ترکیہ کے چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات

Apr 19, 2024 | 23:32:PM
نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف سے ترکیہ کے چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور)ترکیہ کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل متین گورک نے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا اورچیف آف نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران بحری تعاون اور جہاز رانی سمیت دو طرفہ امور اور خطے کی بحری صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،ترک جنرل نے خطے کے بحری امن و استحکام کو یقینی بنانے کیلئے پاک بحریہ کے کردار کو سراہا۔

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - قومی
ٹیگز: