چیف آف نیول سٹاف کی صدر مملکت سے ملاقات، عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد

Apr 19, 2024 | 21:32:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے آصف علی زرداری سے ملاقات کی اور عہدہ سنبھالنے پر صدر مملکت کو مبارکباد دی۔

 وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں صدر مملکت آصف علی زرداری سے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے ملاقات کی، انہوں نے صدر مملکت کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی، انہوں نے صدر مملکت کو ملک کے بحری مفادات کے تحفظ کے لیے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پاک بحریہ ملک کی بحری سرحدوں کا دفاع کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا پنجاب میں احتجاجی جلسے کرنے کا فیصلہ، پہلا جلسہ کس شہر میں کیا جائیگا؟حماداظہر نے بتادیا

دوسری جانب صدر مملکت نے ملک کے بحری مفادات کے تحفظ میں پاک بحریہ کی پیشہ وارانہ صلاحتیوں کو سراہا۔