وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی اوورسیز پاکستانیوں سے دعا کی اپیل

Apr 19, 2023 | 20:08:PM
وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی اوورسیز پاکستانیوں سے دعا کی اپیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ملکی معاشی حالات کی درستگی کیلئے اوورسیز پاکستانیوں سے  دعاوں کی اپیل کر دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کامدینہ منورہ میں ن لیگ جاپان کےچیئرمین ملک یونس سمیت دیگر پاکستانیوں سے ملاقات کرتے ہوئے کہناتھا  کہ پاکستان کو جلد معاشی بھنوروں سے نکال لیں گے ، دنیا بھر میں مقیم پاکستانی حکومت کی کامیابی کےلیے دعا کریں۔

اسحٰق ڈار نے کہا کہ پی ڈی ایم کی حکومت سابقہ حکومت کی جانب سے بحران میں پاکستان کو مشکلات سے نکالنے کے لیے دن رات کام کر رہی ہے، امید ہے پوری قوم کے تعاون سے پاکستان کو بحران سے نکال لیں گے ۔