کابل میں دو دھماکے ۔پانچ افراد زخمی

Apr 19, 2022 | 14:17:PM
کابل میں دھماکے، فائل فوٹو
کیپشن: کابل میں دھماکے، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)کابل میں مختلف مقامات پر دو دھماکوں میں 5 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات  ملی ہیں۔

افغان میڈیا کے مطابق پہلا دھماکا قلعہ نو میں ایک تعلیمی مرکز ممتاز ٹریننگ سینٹر کے سامنے ہوا جبکہ دوسرا دھماکا عبدالرحیم شہید اسکول کے سامنے ہوا، جب طلبا باہر نکل رہے تھے،افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ ممتاز ٹریننگ سینٹر پر دستی بم سے دھماکا کیا گیا، جس میں 5 افراد زخمی ہوئے۔

واضح رہے افغان وزارت داخلہ نے عبدالرحیم شہید ہائی اسکول کے قریب دھماکے کی تصدیق کی ہے، اس میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

یہ بھی پڑھیں:  ہائے مہنگائی:شادی پر دلہا کا انوکھا تحفہ۔ویڈیو وائرل