نیشنل سیونگز سکیمزمیں منافع کی شرح میں ردوبدل ،نوٹیفیکیشن جاری

قومی بچت کی  مختلف سکیموں میں عوام نے 3400 ارب روپے کی سرمایہ کاری ہوئی ہے

Sep 18, 2025 | 12:43:PM
نیشنل سیونگز سکیمزمیں منافع کی شرح میں ردوبدل ،نوٹیفیکیشن جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( اشرف خان)نیشنل سیونگز سکیمزمیں منافع کی شرحوں میں ردوبدل کا فیصلہ کرلیاگیا،اس حوالے سے سنٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگزنے نیا نوٹیفیکشن بھی جاری کردیاہے۔
نیشنل سیونگز سکیمزمیں منافع کی شرح میں ردوبدل کے بعد نئی  شرح پر عمل درآمد 17 ستمبر 2025 سے مؤثر ہوگا۔
شارٹ ٹرم سیونگز پر شرح منافع  10.6 فیصد سے بڑھ کر 10.42 فیصد کردی گئی ہے جبکہ سروا اسلامک سیونگ اکاؤنٹ اور سروا اسلامک ٹرم اکاؤنٹ پر سالانہ منافع کی شرح  9.50 فیصد سے بڑھا کر 9.92 فیصد کردی گئی ہے۔
دوسری طرف ڈیفنس سیونگز سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح میں 12 بیس پوائنٹس کمی کردی گئی ہے  جس کے بعد منافع کی شرح 11.54 فیصد سے کم ہوکر 11.42 فیصد ہوگئی  ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مریم نوازآج کینسرکے علاج کیلئے پہلی کوابلیشن مشین کاافتتاح کریں گی
ماہرین کے مطابق یہ فیصلہ حالیہ مانیٹری پالیسی کے فیصلے کے بعد کیا گیا ہے ،سٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی نے شرح سود 11 فیصد پر برقرار رکھا ہے۔
ماہرین کے مطابق نیشنل سیونگز ملک کا سب سے بڑا مالیاتی ادارہ ہے جس کی  مختلف سکیموں میں عوام نے 3400 ارب روپے کی سرمایہ کاری ہوئی ہے۔