مزدوروں کیلئےسوشل سکیورٹی قانون میں اہم ترمیم منظور

Oct 18, 2025 | 15:05:PM
مزدوروں کیلئےسوشل سکیورٹی قانون میں اہم ترمیم منظور
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے )پنجاب حکومت نے مزدوروں کیلئےسوشل سکیورٹی قانون میں اہم ترمیم منظور کرلی۔
مزدوروں کی تنخواہ کی حد اب کم از کم اجرت سے 15 فیصد زیادہ مقرر کر دی گئی ہے،زیادہ تنخواہ پانے والے مزدور بھی اب سوشل سکیورٹی کے دائرے میں شامل ہوں گے۔
فیصلے سے ہزاروں مزدوروں کو مفت علاج اور دیگر فلاحی سہولیات ملیں گی،اس سے قبل یہ قانون حکومت کی جانب سے طے شدہ اجرت پر تھا۔

یہ بھی پڑھیں:اونچی پرواز کےبعد سونے کی قیمت ہزاروں روپے کم ہوگئی
حکام کے مطابق ترامیم سے مزدوروں کے حقوق کو مزید تحفظ حاصل ہوگا،حکومت کا مقصد مزدوروں کو صحت، میٹرنٹی اور مالی مدد کی سہولیات فراہم کرنا ہے،ترمیم سے 2022 کے بعد دی گئی تنخواہوں اور کنٹری بیوشنز کو قانونی تحفظ مل گیا۔
یہ فیصلہ پنجاب ایمپلائز سوشل سکیورٹی کے حکام کی سفارشات پر کیا گیاہے۔