اونچی پرواز کےبعد سونے کی قیمت ہزاروں روپے کم ہوگئی

Oct 18, 2025 | 13:11:PM
اونچی پرواز کےبعد سونے کی قیمت ہزاروں روپے کم ہوگئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان )مسلسل اونچی پرواز کےبعد سونے کی قیمتوں میں کمی ہوگئی۔ 
ایک تولہ سونا 10 ہزار 600 روپے سستا ہوگیاجس کے بعد ایک تولہ سونا  4 لاکھ 46 ہزار 300 روپے کاہوگیاہے جبکہ دس گرام سونے کی قیمت  9088 روپےکم ہوئی ہے جس کے بعد دس گرام سونا 3 لاکھ 50 ہزار 756 کا ہوگیاہے۔
دوسری طرف عالمی مارکیٹ میں بھی سونا 106 ڈالر فی اونس سستاہواہے جس کے بعدسونے کی فی اونس قیمت4252 ڈالرہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ کمی لاہورہائیکورٹ میں چیلنج

گزشتہ روز ایک تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 56 ہزار 900 روپے کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئی تھی۔عالمی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت میں 6 فیصد کی کمی ہوئی ہے جوچھ ماہ میں چاندی کی قیمت میں سب سے بڑی کمی ہے ۔