پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ کمی لاہورہائیکورٹ میں چیلنج

Oct 18, 2025 | 12:40:PM
 پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ کمی لاہورہائیکورٹ میں چیلنج
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ کمی کولاہورہائیکورٹ میں چیلنج کردیاگیا۔
متفرق درخواست درخواست جوڈیشل ایکٹواِزم پینل کی جانب سے دائرکی گئی ہے.

درخواست میں مؤقف اختیارکیا گیاہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں موجودہ کمی عالمی معیار کےمطابق نہیں ہے،عدالت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا از سر نو تعین کرنے کا حکم دے ۔

جوڈیشل ایکٹواِزم پینل کی جانب سے دائر درخواست میں یہ بھی استدعاکی گئی ہے کہ عدالت عالمی معیار کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کومقررکرنیکا حکم دے۔