نواز شریف کی وطن واپسی کیلئے چارٹر طیارہ بک کرا لیا گیا

Oct 18, 2023 | 15:55:PM
نواز شریف کی وطن واپسی کیلئے چارٹر طیارہ بک کرا لیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راو دلشاد)سابق وزیر اعظم اور قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف کی وطن واپسی کیلئے دبئی ائیرلائن فلائی دبئی کا چارٹر طیارہ بک کرالیاگیا۔
نواز شریف خصوصی طیارے کے ذریعے دبئی سے اسلام آباد  پہنچیں گے ،سابق وزیر اعظم کا طیارہ دن 12بجے اسلام آباد ائیر پورٹ پر لینڈ کرے گا،نواز شریف اسلام آباد ائیر پورٹ پر ہی لیگل ٹیم سے ملاقات کرینگے،حفاظتی ضمانت کنفرم ہونے پر نواز شریف لاہور آئیں گے،چارٹر طیارے سےہی اسلام آباد سے لاہور ائیرپورٹ پر شام 5 بجکر 30 منٹ پر پہنچیں گے،قائد مسلم لیگ ن کو لاہور ایئر پورٹ سے بذریعہ ہیلی کاپٹر مینار پاکستان لایا جائے گا،نواز شریف مینار پاکستان سے جاتی امراء بھی ہیلی کاپٹر کے ذریعے ہی جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:اسلامی تعاون تنظیم کا وزارتی اجلاس جدہ میں شروع