وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کومبنگ آپریشن مستقل جاری رکھنے کا حکم  دیدیا

Nov 18, 2025 | 21:47:PM
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کومبنگ آپریشن مستقل جاری رکھنے کا حکم  دیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رائو دلشاد )وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت امن و امان پر غیرمعمولی  اجلاس  ہوا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کومبنگ آپریشن مستقل جاری رکھنے کا حکم  دیا۔مریم نواز نے کہا کہ آئمہ کرام نماز پڑھاتے ہیں ،نہیں چاہتے کہ وہ چندے کے لئے ہاتھ پھیلائیں ۔پنجاب کے کسی شہر میں وال چاکنگ برداشت نہیں کی جائے گی۔

 تفصیلات کے مطابق اجلاس میں پنجاب حکومت کا باقی صوبوں میں بھی کالعدم انتہا پسند جماعت کے خلاف پنجاب جیسی یکساں کاروائی کے لئے وفاقی حکومت سے درخواست کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس موقع پر بریفننگ میں بتایا گیا کہ سوشل میڈیا پر ملکی سلامتی کے خلاف مواد شئیر کرنے پر 31مقدمات درج کئے گئے، پنجاب میں مساجد اور آئمہ کرام کے لیے 61 ہزار سے زائد فارم تقسیم کیے گئے-پنجاب میں 50 ہزار سے زائد آئمہ کرام نے خود اپنی رجسٹریشن کر کے امن اور قانون کے ساتھ اپنے تعلق کو مضبوط کیاپنجاب میں آئمہ کرام کی 82 فیصد رجسٹریشن مکمل  ہوگئی ہے،وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف  اظہار اطمینان کیا ۔

اجلاس مین پنجاب میں امن کی مضبوطی کے لیے پانچ بڑے وفاق المدارس نے مساجد/ آئمہ کرام کی رجسٹریشن پر اتفاقِ رائے کا اظہار کیا،وزیراعلی  کی آئمہ کرام کو پریشان نہ کرنے اور احترام ملحوظ خاطر رکھنے کی ہدایت کی۔مریم نواز نے کہا کہ آئمہ کرام نماز پڑھاتے ہیں ،نہیں چاہتے کہ وہ چندے کے لئے ہاتھ پھیلائیں ۔پنجاب کے کسی شہر میں وال چاکنگ برداشت نہیں کی جائے گی۔ پنجاب حکومت کی تمام ڈپٹی کمشنرز کو صوبہ بھر میں وال چاکنگ پر مکمل پابندی کے مستقل نفاذ کے لئے مؤثر اقدامات جاری رکھنے کی ہدایت  کی گئی۔پنجاب حکومت کا پنجاب کے عوام کی جانب سے  انتہاپسندی اور فتنہ انگیزی کو یکسر مسترد کرنے پر اظہار اطمینان کیا گیا،پنجاب میں اسلحہ لے  کرچلنے کے لئے ایس او پیز وضح کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا،وزیراعلی مریم نواز شریف نے اسلام آباد حملے کے پیش نظر سرویلنس مزید بڑھانے اور ڈسٹرکٹ میں ڈرون سرویلنس کی ہدایت کی ، انہوں نے ہراسانی کے واقعات کی ڈرون سرویلنس کرنے کا حکم دیا۔

یہ بھی پڑھیں: