سموگ سے بچاؤ ، احتیاطی اقدامات کیلئے ایڈوائزری جاری، نمونیا پھیلنے کا خدشہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(بابر شہزاد تُرک )قومی ادارہ صحت نے سموگ سے بچاؤ و احتیاطی اقدامات کیلئے ایڈوائزری جاری کردی، سرد موسم میں "سموگ" رواں ماہ سے فروری تک انسانی صحت کو شدید متاثر کر سکتی ہے،ایڈوائزری کے مطابق فضا میں زہریلے مادے اورسردی ملکر نمونیا کی بیماری پھیلانے کا سبب بنے گی۔
سموگ سے صحت،معیشت اور معیار زندگی شدید متاثر ہو گی،سانس، دل کی بیماریوں، ماحولیاتی آلودگی کا سامناکرنا پڑ سکتا ہے، فضائی آلودگی سے بچوں، ضعیف اور بیمار افراد کو زیادہ خطرہ ہے، لاہور، ملتان، گوجرانوالہ، راولپنڈی، اسلام آباد کو سموگ کے زیادہ خطرات ہیں۔
لاہور میں فضائی آلودگی سب سے زیادہ ہے، لاہور کے شہریوں کو زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے، ملک بھر میں صحت کے شعبے،اتھارٹیز اور ماہرین سموگ کے حوالے سے ضروری اقدامات کریں، بچوں کو زیادہ دیر باہر رہنے سے اجتناب برتنا چاہئے، مثاثرہ علاقوں میں بڑے یا بچے ماسک کا استعمال کریں۔
یہ بھی پڑھیں :بینکوں سے قرض لیکر گاڑیاں خریدنے کے رجحان میں نمایاں اضافہ