خطے میں حقیقی اقتصادی روابط قائم کرنے کیلئے پرعزم ہیں: اسحاق ڈار

Nov 18, 2025 | 14:54:PM
خطے میں حقیقی اقتصادی روابط قائم کرنے کیلئے پرعزم ہیں: اسحاق ڈار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان کے نائب وزیر اعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار نے ماسکو میں شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے کونسل آف ہیڈز آف گورنمنٹ کے اجلاس میں خطاب کیا۔

اس خطاب میں علاقائی اقتصادی تعاون، ترقی اور استحکام کے لیے پاکستان کا جامع وژن پیش کیا گیا۔

اسحاق ڈار نے خطے میں رابطے، بنیادی ڈھانچے، ٹرانسپورٹ اور لاجسٹکس کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے توانائی، ڈیجیٹل اکانومی، سائنس و ٹیکنالوجی، تعلیم اور ووکیشنل ٹریننگ کے شعبوں میں ایس سی او کی کوششوں کا خیرمقدم کیا۔

 انہوں نے پاکستان کے اس عزم کو دہرایا کہ ملک خطے میں حقیقی اقتصادی روابط قائم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

اس موقع پر انہوں نے غربت، سماجی و معاشی مسائل اور موسمیاتی چیلنجز سے نمٹنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پائیدار ترقی کا دارومدار خطے میں امن اور استحکام سے جڑا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اب تو موسم بھی آگیا ہے! جانتے ہیں کینو کینسر اور کون کون سی بیماریوں سے لڑنےمیں مدد دیتا ہے؟