اسٹاک مارکیٹ میں تیزی ، ایک لاکھ 62 ہزار کی حد بحال،ڈالر بھی سستا

Nov 18, 2025 | 12:04:PM
اسٹاک مارکیٹ میں تیزی ، ایک لاکھ 62 ہزار کی حد بحال،ڈالر بھی سستا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احسن عباسی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان ، انڈیکس نے ایک بار پھر ایک لاکھ  62 ہزار کی حد عبور کر لی۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھنے میں آئی، 100 انڈیکس 400 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 62 ہزار 171 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروباری دن کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 248 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ ایک لاکھ 61 ہزار 687 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر معمولی سستا ہو گیا ہے ، انٹر بینک میں 4 پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت280.71روپے سے کم ہو کر 280 روپے 67 پیسے ہو گئی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:2050 تک پاکستان ماحولیاتی تبدیلیوں سے شدید متاثر ہوگا،ماہرین کا انتباہ