پاکستان کی جانب سے سعودی عرب پر ہونیوالے ڈرون حملوں کی شدید مذمت

May 18, 2026 | 23:18:PM
پاکستان کی جانب سے سعودی عرب پر ہونیوالے ڈرون حملوں کی شدید مذمت
کیپشن: پاکستان کی جانب سے سعودی عرب پر ہونیوالے ڈرون حملوں کی شدید مذمت
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(انور عباس )پاکستان نے سعودی عرب پر ہونے والے ڈرون حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

دفتر خارجہ پاکستان کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ یہ حملے خطے کے امن اور استحکام کو نقصان پہنچانے کی ایک اور کوشش ہیں، جو پہلے ہی حساس صورتحال سے گزر رہا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اس مشکل وقت میں سعودی حکومت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے اور ہر قسم کی دہشت گردی اور جارحیت کی مخالفت کرتا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ پاکستان نے سعودی عرب کی سلامتی، امن اور خوشحالی کے لیے اپنی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا ہے اور دونوں برادر ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات مزید مستحکم رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم شہباز شریف کا سمارٹ لاک ڈاؤن میں نرمی کا اعلان