خلیجی ممالک سے مجموعی طور پر 1 لاکھ 64 ہزار 788 پاکستانی ملک بدر ، قومی اسمبلی میں رپورٹ
کیپشن: خلیجی ممالک سے 1 لاکھ 64 ہزار 788 پاکستانی ملک بدر ، قومی اسمبلی میں رپورٹ
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 ںیوز )قومی اسمبلی میں وقفۂ سوالات کے دوران پیش کی گئی دستاویزات میں انکشاف ہوا ہے کہ گزشتہ 5 برس کے دوران خلیجی ممالک سے مجموعی طور پر ایک لاکھ 64 ہزار 788 پاکستانیوں کو ملک بدر کیا گیا۔
دستاویزات کے مطابق سعودی عرب سے سب سے زیادہ ایک لاکھ 8 ہزار 29 پاکستانیوں کو بے دخل کیا گیا، جبکہ متحدہ عرب امارات سے 40 ہزار 497 پاکستانیوں کو ملک بدر کیا گیا۔
اسی طرح عمان سے 9 ہزار 814، قطر سے 2 ہزار 971، بحرین سے 2 ہزار 779 جبکہ کویت سے گزشتہ پانچ برس میں 698 پاکستانیوں کو بے دخل کیا گیا۔
دستاویزات میں ملک بدری کی وجوہات اور متعلقہ تفصیلات بھی حکومتی سطح پر زیرِ غور لانے کی نشاندہی کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں :’’ سائیکو‘‘ کا ٹریلر جاری، بڑی عید پر ریلیز ہوگی