بہت ہوگیا ، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کروائی جائے،بیرسٹر سیف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(طیب سیف)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر سمیت پوری پی ٹی آئی قیادت کوبانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کی طبیعت سے متعلق شدید تشویش ہے، اب بہت ہوگیا ، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کروائی جائے،ہم اپنا آئینی اور قانونی حق مانگ رہے ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے اپوزیشن اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آج اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے پارٹی رہنماؤں سے اور بانی پی ٹی آئی کے وکلاء سے اہم امور پر تفصیلی بریفننگ لی ہے ،اپوزیشن لیڈر نے وکلاء سے مختلف قانونی آپشنز طلب کئے ہیں،اپوزیشن لیڈر سمیت پوری پی ٹی آئی قیادت کوبانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کی طبیعت سے متعلق شدید تشویش ہے۔
ان کاکہناتھا کہ بانی پی ٹی آئی کو 4 مرتبہ اور بشری ٰبی بی کو 2 مرتبہ ہسپتال لایا گیا،تفصیلات چھپائیں گئی، اب بہت ہوگیا ، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کروائی جائے،ہم اپنا آئینی اور قانونی حق مانگ رہے ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ اپوزیشن کا سربراہی اجلاس طلب کیا گیا ہے،ہم پارلیمنٹ میں اور اجلاس میں اس متعلق بات کریں گے،بیرسٹر گوہر کاکہناتھا کہ ہمارے ساتھ امتیازی سلوک کیا جارہا ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ نے 20 مئی کو 190 ملین پاؤنڈ کیس میں حتمی دلائل طلب کیے ہیں،مظاہر ہو اس پر فیصلہ سنانے جارہے ہیں،ہماری درخواست ہے ایسا نہ کریں،عدلیہ سے ایک اور سیاسی فیصلہ بہت نقصان دہ ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:سکولوں میں 31اگست تک موسم گرما کی تعطیلات، اعلان ہو گیا