خیبر پختونخوا کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا۔
محکمہ تعلیم کے مطابق 22 مئی سے 31 اگست 2026 تک ہوں گی ،اعلامیے کے مطابق میدانی علاقوں میں گرمیوں کی تعطیلات یکم جون سے 31 اگست 2026 تک ہونا تھیں۔
عید کی تعطیلات اور 22 مئی کو جمعہ ہفتہ اور اتوار کی ہفتہ وار تعطیلات کی وجہ سے چھٹیاں 22 مئی سے ہی کر دیں جائیں گی۔
خیبر پختونخوا کے میدانی اور سرد ترین پہاڑی علاقوں میں گرمیوں کی تعطیلات کا اعلامیہ پہلے سے شیڈول ہے۔
محکمہ تعلیم حکام کے مطابق خیبر پختون خوا کے سرد ترین پہاڑی علاقوں میں موسم گرما کی تعطیلات یکم جولائی سے 31جولائی تک ہوں گے۔