پاکستان سٹاک میں شدید مندی، 100 انڈیکس 1000 سے زائد پوائنٹس گر گیا

May 18, 2026 | 17:53:PM
پاکستان سٹاک میں شدید مندی، 100 انڈیکس 1000 سے زائد پوائنٹس گر گیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 ںیوز ) کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز پاکستان سٹاک  شدید مندی کی زد میں آ گئی، جس کے باعث سرمایہ کاروں میں تشویش اور بے چینی کی لہر دوڑ گئی، مارکیٹ میں ابتدائی سیشن سے ہی دباؤ واضح تھا، جو وقت کے ساتھ بڑھتا چلا گیا۔

کاروبار کے دوران مارکیٹ میں شدید اتار چڑھاؤ دیکھا گیا، جہاں انڈیکس 1000 سے زائد پوائنٹس کی حد سے محروم ہو گیا۔ مارکیٹ میں مجموعی کمی 1,022 پوائنٹس ریکارڈ کی گئی جبکہ موجودہ سطح 1 لاکھ 64 ہزار 573 پوائنٹس ہے، دن کی بلند ترین سطح 1 لاکھ 64 ہزار 939 پوائنٹس، کم ترین سطح 1 لاکھ 64 ہزار 276 پوائنٹس ریکارڈ کی گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز مارکیٹ مثبت زون میں بند ہوئی تھی، جہاں 100 انڈیکس 1 لاکھ 65 ہزار 596 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، تاہم آج مارکیٹ اس تسلسل کو برقرار رکھنے میں ناکام رہی۔
بروکریج ہاؤسز کی رپورٹ کے مطابق، موجودہ صورتحال میں سرمایہ کار انتہائی محتاط رویہ اختیار کیے ہوئے ہیں اور مارکیٹ میں بڑے پیمانے پر نئی خریداری سے گریز دیکھا جا رہا ہے۔ مارکیٹ کو سنبھالا دینے کے لیے خریداروں کی عدم موجودگی نے منفی رجحان کو مزید تقویت دی۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ اسٹاک مارکیٹ میں حالیہ دباؤ  کی بڑی وجہ ملکی اور عالمی معاشی حالات سمیت سیاسی منظرنامے میں استحکام کا نہ ہونا ہے، شرحِ سود میں تبدیلیاں اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں کمی بھی بڑی وجہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں :’’ سائیکو‘‘ کا ٹریلر جاری، بڑی عید پر ریلیز ہوگی

ماہرین نے متنبہ کیا کہ اگر آنے والے دنوں میں حکومتی پالیسیوں اور معاشی اشاریوں میں واضح اور مثبت پیش رفت نہ ہوئی، تو مارکیٹ پر دباؤ مزید بڑھ سکتا ہے۔ طویل مدتی بہتری کا دارومدار اب حکومتی اقدامات پر ہے۔