چین میں زلزلے سے 2 افراد ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)چین کے جنوب مغربی صوبے گوانگشی میں پیر کی صبح 5.2 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔
چینی حکام کے مطابق شہر لیوژو میں 7 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے جبکہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
چینی سرکاری میڈیا کے مطابق زلزلے کے باعث 13 عمارتیں منہدم ہو گئیں۔
ایک شخص تاحال لاپتا ہے جبکہ 4 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، تاہم کسی کی حالت تشویشناک نہیں بتائی گئی۔
ریلوے حکام نے ریلوے ٹریک اور بنیادی ڈھانچے کے معائنے کے باعث ٹرانسپورٹ میں ممکنہ خلل کی وارننگ بھی جاری کی ہے۔
سرکاری نشریاتی اداروں کے مطابق متاثرہ علاقے میں مواصلاتی نظام، بجلی، پانی، گیس کی فراہمی اور ٹریفک معمول کے مطابق بحال ہے جبکہ حکام صورتحال کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں:امریکی ائیر شو میں خوفناک حادثہ، دو جنگی طیارے فضا میں ٹکرا کر تباہ